IBADAT International University, Islamabad

عظیم الشان سالانہ مشاعرہ

عبادت انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ اردو نے اس سال بھی یونیورسٹی کی شاندار علمی و ادبی روایات کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ایک عظیم الشان سالانہ مشاعرے کا اہتمام کیا۔ مشاعرے کی صدارت اردو غزل کے ممتاز رجحان ساز شاعر پروفیسر جلیل عالی نے کی جب کہ راول پنڈی ، اسلام آباد ، ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے معروف اور اہم شعراء نے اپنا کلام سنایا۔ مشاعرے میں یونیورسٹی کے وائس چیئرمین جناب بریگیڈیئر محمد عجائب، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، سبھی شعبہ جات کے صدور، اساتذہ کرام، ڈینز اور کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مشاعرے میں شریک مہمان شعرا کو خوبصورت گلدستے اور اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔